لاہور میں بیوی نے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر شوہر کو جلا دیا

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) لاہور میں بیوی نے شوہر کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی نے اپنے ہی شوہر کی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقے میں خاتون نے آشنا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،پولیس کے مطابق نسیم بی بی نامی خاتون نے ساتھیوں مرتضیٰ اور ندیم کے ساتھ مل کر شوہر ارشد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔
ارشد کو شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ شخص کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمہ نسیم بی بی کے مبینہ تعلقات تھے، میں نے بیوی کو منع کیا تو اس نے باز آنے کے بجائے مجھ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور ساتھیوں سے مل کر مجھے آگ لگا دی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کا مختلف پہلوو¿ں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔چوہنگ میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں چوہنگ میں بزرگ شہری نے بیماری سے تنگ آکرخودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ ستر سالہ بزرگ شہری شوکت کافی عرصہ سے لا حق بیماری کی وجہ سے پریشان تھا اور گزشتہ روز اپنی بیماری سے دلبرداشتہ ہو کر تنگ آکر سیڑھی کے ساتھ رسی باندھ کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔علاوہ ازیں چوہنگ کے علاقے میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ بتایاگیاہے کہ چوہنگ کے علاقے میں اسلم نامی شخص کی عکاش سے لڑائی ہوئی جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار سالہ بچی ایمان ، راہگیر نوید ، شہزاد اور عرفان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کاا?غاز کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں