پنجاب جانشینی آرڈیننس 2021جاری،جائیداد منقولہ وغیرمنقولہ کیلئے عدالت کے چکر نہیں لگانے پڑینگے ،لواحقین صرف نادراکودرخواست دینگے

لاہور (احالات بیورو رپورٹ) گورنرپنجاب کی جانب سے پنجاب جانشینی آرڈیننس 2021جاری کردیا گیا۔ ا?رڈیننس کے مطابق شہریوں کو جائیداد منقولہ وغیرمنقولہ کیلئے عدالت کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،وارث کے انتقال پر لواحقین کوصرف نادراکودرخواست دینا پڑے گی۔
نادرادفاتر میں جانشینوں کی سہولت کیلئے خصوصی کانٹربنائے جائینگے۔ نادرا درخواست وصولی پر2اخبارات میں اشتہاری جاری کریگا 14یوم میں کسی نیاعتراض نہ کیاتوجانشینی سرٹیفیکٹ جاری ہوجائیگا۔بائیومیٹرک تصدیق پاکستان یا دنیا کے کسی بھی شہر سے کی جاسکے گی نادرا کاجانشینی سرٹیفکیٹ عدالتی فیصلہ تصور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں