وزیراعظم نے چینی صدر کی سی پی سی2021 میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد (حالات میڈیا رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کی سی پی سی 2021 میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم عمران خان عمران خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی بھرپور مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی پیک اور ویکسین فراہمی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سی پی سی 2021 میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ کورونا کےخلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ جاری رہےگا۔
وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی70 ویں سالگرہ پر چینی ہم منصب نے رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین رابطہ بہترین تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے ترجیح ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک سے خطے میں معاشی ترقی کے مواقع کھلیں گے۔ مزید برآں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی،سی پیک کے ذریعے چین پاکستان کے راستے دنیا بھر سے تجارت کو فروغ دے سکے گا۔
پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی سائنسی ترقی اور غربت کا خاتمہ پاکستان کیلئے قابل تقلید ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ صدرعارف علوی نے کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی،سی پیک کے ذریعے چین پاکستان کے راستے دنیا بھر سے تجارت کو فروغ دے سکے گا۔ صدر مملکت نے کہاکہ چین کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی ، تجارت سمیت ہر شعبے میں تعاون جاری ہے،پاکستان اور چینی عوام کے مابین تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں