وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15297 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1122نئے کیسز سامنے آئے۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔ آج کورونا کے مزید 612 مریض صحتیاب ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 3695977 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں 287642 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ ابتک 266388 کورونا کے مریض صحتیاب ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4687 ہوگئی ہے اور اس وقت 16567 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 15939مریض گھروں اور کوئی مریض آئسولیشن سینٹرز پر نہیں۔
مختلف اسپتالوں میں 628 مریض زیرعلاج ہیں۔ اور کورونا متاثرہ 592 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 56 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1122 کورونا کیسز میں 427 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 211، جنوبی 112، وسطی 58، غربی 19 ، ملیر 15 اورضلع کورنگی 12 کیسز ظاہر ہوئے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 286، سکھر 65، دادو37، مٹیاری 34، لاڑکانہ 31، شہید بینظیرآباد 28، گھوٹکی 25، ٹنڈو الہیار 24، ٹنڈو محمد خان 23، میرپورخاص21، بدین 20، ٹھٹھہ 16 سانگھڑ 15، قمبر 10، نوشہرو فیروز 9، شکارپور 9، خیرپور 8، کشمور7، جامشورو 3، جیکب آباد 2 اور سجاول سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔