پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 84 پر 5 مئی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں تیاریاں مکمل اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، حلقے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں 8 امیدواروں کے درمیان الیکشن ہوگا جن میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، (ن )لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلزپارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی شامل ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان ریٹرننگ آفیسر کو بھیج دیا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان خوشاب پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی پی 84 کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کےرہنما محمد وارثکلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔