وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کے تبادلے کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 افسران کے تبادلے کراچی اور اندرون سندھ سے کیے گئے۔
یہ تبادلے ان افسران کے کیے گئے جو 10 سال سے زائد عرصے سے تعینات تھے۔
اسی طرح چار افسران کا تبادلہ بلوچستان کردیا گیا، چھ افسران کو زون ون کراچی سے زون ٹو اندرون سندھ تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 6 افسران کو اندرون سندھ زون ٹو سے زون ون کراچی بھیج دیا گیا۔
اسی طرح دو افسران کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ آفس کے حوالے کردی گئیں۔