ملک میں کورونا کے 4 ہزار213 نئے کیس سامنے آگئے

ملک میں کورونا کے 4 ہزار213 نئے کیس سامنے آگئے

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 213 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 79 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار842 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 149 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 90 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 87 ہزار 953 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 377 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 28 ہزار 44 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 872 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 667 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 64 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 392 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 76 ہزار 209 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 691 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 620 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 237 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 371 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 483 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 327کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں