خیبرپختونخوا میں مردان اور اپر دیر کے بعد ضلع بونیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی شرح بڑھنے لگی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12فیصد ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح 42 فیصد بونیر میں ہے جبکہ اپر دیر 39 فیصد مثبت کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مانسہرہ میں 29 فیصد اور مردان میں مثبت کیسز کی شرح گر کر 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 15فیصد جبکہ نوشہرہ میں 16فیصد کی شرح سے مثبت کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے 6 اضلاح میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔