راولپنڈی (جنرل رپورٹر)دہشت گردی و سماج دشمن عناصر کیخلاف بر سر پیکار پولیس سمیت تمام سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے آفیسر ماجد جہانگیر مرزا کا23مارچ کو جاری ہو نے والے خصوصی نغمہ ” میرے وطن” کی مقبو لیت میں مسلسل اضافہ ، پاک فوج کی جانب سے دو دن تک مختلف علاقوں میں لگی سکرین پر دکھایا گیا ، سوشل میڈیا پر بھی نغمہ کی سرچنگ نمایاں رہی ،14اگست یوم آزادی پاکستان پر نیا نغمہ ” ہم جیں گے سدا اس وطن کے لیے ” جاری کیا جا ئے گا ،اس حوالے سے راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاعر اور مصنف ماجد جہانگیر مرزا نے بتایا کہ قبل ازیں ان کا لکھا گیا نغمہ” میں ہوں سپاہی ” کو بھی بہت مقبولیت ملی تھی ، جس پر اس وقت کے آئی جی پنجاب کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا تھا ،انہوں نے بتایاکہ شاعری پر مشتمل دو کتابیں ” محبت درد تنہائی” اور ” وجد” بھی شائع ہو چکی ہیں ،انہوں نےبتایاکہ یوم آزدی پر جاری کرنے کے لئے نغمہ ” ہم جیں گے سدا اس وطن کے لئے ” کو مشہور سنگر جابر عباس کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا ،واضح رہے کہ ماجد جہانگیر محکمہ پولیس کیساتھ اپنی جذباتی وابستگی کے تناظر میں اپنی مدد آپ کے تحت نغمے تیار کر واتے ہیں اور محکمہ پولیس کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لانے کے لیے مصروف عمل ہیں ، آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کو ان کی سرپرستی کرنی چاہیے تاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور سافٹ امیج کی بحالی کے لیے ان کی خدمات سے استعفادہ حاصل کیا جاسکے ایسے افسران کسی بھی محکمے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
وزیراعظم نے کسانوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ، گندم کی فوری خریداری کا حکم
ایف بی آر کے سینئر افسران کو عہدوں سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
خود ساختہ کھاد مہنگی کرنے پر کمپنیوں کو جواز پیش کرنے کی ہدایت
عاصم محمود نے جہیز اور شادیوں پر اضافی اخراجات کیخلاف مہم شروع کردی
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
ابرار الحق کا ‘کیٹ’ کے ساتھ کام سے انکار کا انکشاف