وزیر اعظم کی سستے گھروں کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

جنگ نیوز

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سستے گھروں کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق 2 اہم اجلاس  منعقد کیے گئے،  عمران خان کی جانب سے اجلاس کی صدارت کے دوران سستے گھروں کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین، اور صوبائی محکموں کے حکام سمیت  این سی سی ہاؤسنگ کے حکام نے بھی شرکت کی، اس دوران وزیر اعظم عمران خان کو سستے گھروں کے منصوبوں، درپیش مشکلات، حل اور راوی اربن منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے ہاؤسنگ منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی ہاؤسنگ اور راوی اربن منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بینک فنانسنگ سمیت قرضوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں