وسطی افریقا: سونے کی کان پر مسلح افراد کا حملہ ، 9 چینی باشندے ہلاک

بامباری: (انٹرنیشل ویب ڈیسک ) وسطی افریقا میں سونے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 9 چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں دو چینی باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں ، بامباری کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد علی الصبح پانچ بجے کان پر حملہ آور ہوئے ، کان کنوں کی نعشیں دارالحکومت بنگوئی منتقل کردی گئی ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فی الحال چینی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ، تاہم چینی صدر شی جن پنگ نے وسطی افریقی جمہوریہ کے حکام سے حملے کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔