ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45نئے کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 45نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4 ہزار776 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے45 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.94 فیصد رہی۔


اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 10مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرکے شہروں میں کئے گئے کوروناٹیسٹ میں سے اسلام آباد میں 369ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 2.17فیصد رہی، اسی طرح لاہور میں 971ٹیسٹوں میں سے22ٹیسٹ مثبت اور شرح 2.27فیصد رہی،کراچی میں 243ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2ٹیسٹ مثبت آئے اور وہا ں پر شرح0.82فیصد رہی جبکہ ملتان میں کئے گئے 121ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرشرح 0.83فیصد رہی۔