این ٹی ڈی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی

اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) این ٹی ڈی سی نے ایران سے 100 میگا واٹ سے زائد بجلی کی درآمد کے لئے ٹرانسمیشن لائن مکمل کر لی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) پلان ایران سے گوادر تک 29 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی ٹیسٹنگ کر لی گئی ہے، گوادر کیلئے ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی کی فراہمی چند دن میں شروع ہو جائے گی۔

منصوبے کی تکمیل سے مکران اور گوادر ڈویژن میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر توانائی کی ہدایات کے مطابق مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل کیا ہے۔