راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر کے تقریباً 11کلو چرس اور25لیٹر شراب برآمد کر لی۔پیر ودہائی پولیس نے ملزم توصیف سے ایک کلو370گرام چرس، ملزم عارف سے2کلو430گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم عاطف سےایک کلو85 گرام چرس، چکری پولیس نے ملزم ارسلان جاوید سے ۱یک کلو200گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم ارشد سے3کلو گرام چرس، پتریاٹہ پولیس نے ملزم شیزان سے ایک کلو500گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم قادر سے5لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم ناظم سے10لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے5لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم آصف سے5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے کہا کہ گرفتا رملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی
مسالوں کے بعد مزید بھارتی خوردنی اشیا پر بھی پابندی عائد
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن
ٹی20 ورلڈکپ2024؛ محمد حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی
اہلیہ کی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والے شوہر کی خودکشی