دورہ سری لنکا میں سپنرز کا کردار اہم ہوگا : بابر اعظم

ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کا اپنا امتزاج ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم کا بھی ایک اپنا امتزاج ہے: قومی کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورے اور کرکٹ کے دوران سپن بالرز کا کردار اہم ہوگا جبکہ ہمیں اپنے فاسٹ بالرز پر بھی اتنا ہی اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورۂ سری لنکا سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بیٹر مختلف مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتا ہے اور اپنی منفرد کرکٹ کھیلتا ہے۔
کسی کو سویپ شاٹ کھیلنا ہوتا ہے، کسی کو نہیں، میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ بیٹر کو اپنی قوت کے مطابق شاٹ کھیلنے چاہئیں۔ پریس کانفرنس کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے سویپ شاٹ پر کافی کام کیا ہے اور امید ہے کہ کافی بہتر کھیل ہوگا۔ ٹیسٹ میچ کیلئے صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

کوشش یہ ہوتی ہے کہ سکور چیز بہتر ہو۔ آسٹریلیا کے خلاف میں اور رضوان کھیل رہے تھے اور ہم چیز کرنا چاہتے تھے لیکن کھلاڑی آؤٹ ہوجائے تو پریشر آتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور ٹیم ہم اس پر کام کررہے ہیں کہ جتنا مرضی دباؤ ہو، ہم اپنا مثبت کھیل پیش کریں۔ کھیل کے روز جو صورتحال ہوتی ہے، اس کے لحاظ سے ہم منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ کھیل میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور ہم ان سے سیکھتے ہیں اور بطور ٹیم ہم جتنا جلدی سیکھیں گے، ہمارے لیے اتنا بہتر ہوگا۔ بابر اعظم نے کہا کہ شعیب اختر جب راولپنڈی میں کیمپ کے دوران دورے پر آئے تو فاسٹ بالرز سے بات چیت کی اور انہیں بہت اعتماد دیا۔ سری لنکا کا موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ یہ وہیں جا کر پتہ چلے گا کہ موسم کیسا ہوگا۔ ہر ٹیم کے کھلاڑیوں کا امتزاج مختلف ہوتا ہے، پاکستانی ٹیم کا بھی ایک اپنا امتزاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں