جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی:حمزہ شہباز

عمران خان نےجمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی۔لاہور میں شہید کانسٹبل کی نمازے جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نےجمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ غلط ہوا توہر بار یہی بات کرتارہاہوں کہ قانون حرکت میں آئےگا۔انہوں نے کہا ہے کہ نیازی کہتاتھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین اور قانون کاقتل کرنےچلے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا خونی مارچ ہوگایہ کیا پیغام دے رہے ہیں،عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں