جو بائیڈن اور پیوٹن کے مابین ویڈیو لنک رابطہ، اختلافی امور پر 2 گھنٹے سے زائد گفتگو

ماسکو: (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ امورزیر بحث آئے۔

روسی میڈیا کے مطابق دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ورچوئل سمٹ میں روس اور امریکا کی کشیدگی زیر بحث آئی۔ اس سے پہلے امریکا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے روس اور یوکرائن کو کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن پر فوج کشی کا ارادہ نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ یوکرین کے محاذ پر بڑھتی کشیدگی سے متعلق گذشتہ ہفتے امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کی سویڈن میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دھمکیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ سفارتکاری کے ذریعہ معاملہ حل کرنے پر بھی زور دیا گیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روسی ہم منصب کو یوکرین کے خلاف جارحیت پر بھرپور جواب کا پیغام دیا تھا جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واشنگٹن سے ضمانت طلب کی تھی کہ وہ مشرق کی جانب نیٹو کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں