دبئی (سپورٹس ڈیسک) ٹی20ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں اپنے آخری میچ میں فتح سمیٹ لی۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سری لنکا کے اوپنز نے جارحانہ آغاز کیا، مقررہ 20 اوورز میں لنکن شیروں نے 189 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کرس گیل 1، ایون لیوس 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 46 اور شیمرون ہٹمائر نے 81 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی سری لنکن بولرز کے سامنے ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، لنکن شیروں کی جانب سے بنورا فرنینڈو، کرونارتنے اور وینندو ہسرنگا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان ڈاسن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا 29 جبکہ پاتھم نسانکا 51، چرتھ اسالنکا 41 گیندوں پر 68 رنز بنائے انکی اننگز میں 4 چوکےاور ایک چھکا شامل تھا، کپتان ڈاسن شناکا نے انکا ساتھ دیا اور 10 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے دو جبکہ ڈوین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خاتون سیاستدان کا لے پالک بیٹے سے معاشقہ، کیرئیر لے ڈوبا
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
چلاس: مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجن سے زائد شدید زخمی
ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
مریم نواز سے ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات، مل کر چلنے کا عزم
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
اسحاق ڈار کی او آئی سی سربراہ سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف مشترکہ کوشش پر زور
ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کردیئے
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری