ٹیکسلا ،منشیات فروش ،ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،مزاحمت، ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ڈھبیاں میں منشیات فروش اور ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت،فائرنگ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل انوار کے کپڑوں کو چھوتی ہوئی گزری جو الحمدللہ محفوظ رہا، مزاحمت کے دوران منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے فرار جبکہ ایک ملزم کو حراست میں لے لیا، منشیات فروش سعید عرف چڑیل سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ ڈھبیاں میں منشیات فروش اوراس کے ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کے دوران ایک گولی کانسٹیبل انوار کے کپڑوں کو چھوتی ہوئی گزری جو الحمدللہ محفوظ رہا، مزاحمت کے دوران منشیات فروش فائرنگ کرتے ہوئے فرار جبکہ ایک ملزم قاسم کو حراست میں لے لیا،واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا منشیات فروش اور اس کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ منشیات کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکاروں کا مشن جاری رہے گا،منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں