فیصل آباد،شہر اور گر دو نواح میںچوری‘ ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضا فہ ،80سے زائد واردتیں ،چوری‘ ڈکیتی وراہزنی کی مزید وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(حالات کرائم ڈسک) شہر اور گر دو نواح میںچوری‘ ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضا فہ ،80سے زائد واردتیں ،چوری‘ ڈکیتی وراہزنی کی مزید وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ مسلح گروہوں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، درجنوں موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا،تفصلات مے مطابق کے مطا بق مدینہ ٹاﺅن میں شبلی کالج کے قریب ارسلان سے ڈاکوﺅں نے نقدی 25ہزار، موبائل وکاغذات چھین لیے، رحمان پورہ میں حسنات سے 40ہزار کی نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا، عبداللہ پور پل کے قریب اویس سے نقدی، موبائل فون لوٹ لیا گیا، مدینہ ٹاﺅن میں محسن تقی سے نقدی چھین لی گئی، بٹالہ کالونی میں تجمل سے نقدی لوٹ لی گئی، بھوآنہ بازار میں سرمد کی موٹرسائیکل، گلشن رحمان کالونی میں سعادت خاں کا رکشہ چوری ہو گیا، مکوآنہ میں امین کے گھر سے چور نقدی وغیرہ لے گئے، مانانوالہ میں ابراق میڈیکل سٹور پر حسن شاہ سے نقدی 50ہزار، لیپ ٹاپ، موبائل فون چھین لیا گیا، گٹ والا پارک کے مین گیٹ کے قریب مہدی حسن کی موٹرسائیکل ایف ڈی ایکس 4403 ماڈل 2013ءیونائیٹڈ چھین لی گئی، 240موڑ پر شکیل کے گھر سے 70 ہزار کی نقدی، 5تولے طلائی زیورات، موبائل فون چوری ہو گئی، منصور آباد میں این ٹی یونیورسٹی کے قریب حسیب کی نقدی 5ہزار، موبائل وپرس چور لے ا±ڑے، منشی محلہ گلی نمبر8 میں وسیم، داﺅد نگر میں شاہ زیب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں، سدھار بائی پاس پر سبحانی کی دکان سے چور 50ہزار کی نقدی لے ا±ڑے، سمبل چوک میں مظہر، ماڈل ٹاﺅن میں شاہد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں