اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرلیا، 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے اٹھارہ ستمبر تک بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباو¿ کے باعث کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت اعلٰی سطحی اجلاس ہوا، جس میں کورونا پھیلاو¿ کی صورتحال، کیسز کی شرح، ایس اوپیز پر عملدرآمد سمیت ویکسی نیشن کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں این سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا کی صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباو¿ کے باعث کیا گیا۔اس سے قبل 29 اگست کو کورونا پابندیوں کا دائرہ 13اضلاع سے بڑھا کر 27 اضلاع تک کیا گیا تھا اور پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیا گیا تھا۔اب ملک بھر کے 27 اضلاع میں کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے باعث ستائیس اضلاع میں تعلیمی ادارے 18ستمبر تک بند رہیں گے، اسلام آباد، پنجاب کے 11اضلاع، خیبرپختونخواہ کے 9، سندھ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دو، دواضلاع شامل ہیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 62 کیسز سامنے ا?ئے ہیں، مزید 84 افراد اس موذی وبائ کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 136 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 497 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 589 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 1 کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 51 ہزار 140 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،اب تک 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 70 فیصد اینٹی بائیوٹک ادویات غیر ضروری طور پر استعمال کی جاتی ہیں، ماہرین
پاک فوج کا میڈیکل کیمپ، 1500 مریضوں کو طبی امداد دی گئی
بیکٹیریا سے 2019ء میں پاکستان میں 60 ہزار افراد کی اموات ہوئیں، ڈبلیو ایچ او
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی
مسالوں کے بعد مزید بھارتی خوردنی اشیا پر بھی پابندی عائد
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12فیصد تک اضافہ متوقع
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں بڑا اضافہ
شوگر کے مریض موٹاپے کی سرجری نہ کرائیں، ڈاکٹر معاذالحسن