الجزائر سٹی(حالات میڈیا ڈسک) الجزائر کی مسجد طارق بن زیاد میں ایک بد بخت شخص نے نماز کے دوران تیز دھار چھری کے وار کرکے امام مسجد کو شہید کردیا۔عالمی میڈیاکے مطابق الجزائر کے صوبے تیزی وزو میں طارق بن زیاد مسجد کے امام بلال حمودی عصر کی نماز کی امامت کرا رہے تھے اور جس دوران وہ رکوع میں تھے تو ایک سفاک شخص نے تیز دھار چھری کے وار کرکے انھیں قتل کردیا۔نمازیوں نے قاتل کو آلہ قتل کے ہمراہ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار شخص ہے اور نفسیاتی ہسپتال میں علاج کے لیے بھی جاتا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا ماہر نفسیات سے معائنہ کرایا جائے گا تاہم پولیس اس کیس کی ہر پہلو پر تفتیش کرے گی اور ملزم کو ذہنی بیماری یا کسی اور بہانے کسی قسم کا فائدہ پہنچنے نہیں دے گی
حمل ماؤں کی عمر تیزی سے بڑھاتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
سنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی، تفتیش میں اہم انکشافات
گائے کے دودھ میں برڈ فلو وائرس کیا انسانوں کیلئے خطرہ ہے؟
باکسر عامر خان ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن بن گئے
سعودیہ کے معروف شاعر شہزادہ بدر بن عبد المحسن انتقال کرگئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کی کمی