بھارتی شہری کے علاج کیلئے جمع کیے گئے لاکھوں روپے چوہوں نے کھا لیے

نئی دہلی (حالات میڈیا ڈسک) بھارتی شہری کے علاج کیلئے جمع کیے گئے لاکھوں روپے چوہوں نے کھا لیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک عمر رسیدہ شخص نے اپنے آپریشن کے لیے 4 لاکھ روپے جمع کیے لیکن یہ کرنسی نوٹ چوہوں نے کھالیے ، ریڈیا نامی شخص نے اپنے پیٹ کے کینسر سے نجات پانے کے لیے آپریشن کرانے کی غرض سے بھاری رقم جمع کرنے کیلئے ہر روز قریبی گاو¿ں سے سبزیاں لاکر اپنے علاقے میں فروخت کیں کیوں کہ یہ معمر شخص اپنا گزر بسر کرنے کے لیے خود ریڑھی لگاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بزرگ شہری نے پیٹ میں تکلیف شروع ہونے پر ڈاکٹر کو چیک کروایا تو پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں ٹیومر ہے جس کا فوری آپریشن ان کی زندگی بچانے کا واحد حل ہے جس کیلئے ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کے لیے 4 لاکھ روپے کا خرچ بتایا تو ریڈیا نے اپنے علاج کی غرض سے رقم جوڑنا شروع کی یہاں تک کہ 2 لاکھ روپے جمع ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز ریڈیا کے پیٹ میں شدید درد ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے تجوری کھولی تاکہ پیسے نکال سکیں لیکن تجوری میں موجود رقم چوہوں نے کتر دی تھی جس کو دیکھ کر عمر رسیدہ شخص کے ہوش اڑ گئے اور معمر شخص کی امید اس وقت ٹوٹ گئی جب بینک نے بھی نوٹ تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں