اسٹرازنیکا کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسٹرازنیکا کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کوویکس کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان  پہنچ گئی ہے۔

ترجمان وزراتِ صحت ساجد شاہ  کے مطابق اسٹرازنیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں، کوویکس کے تحت پاکستان کو اسٹرازنیکا ویکسین بطور امداد ملی ہے۔

ساجد شاہ کے مطابق کوویکیس کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہے، کوویکس کے تحت اسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں پاکستان کو 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔

کوویکس کے تحت فائزر ویکیسن کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو مل چکی ہیں۔

ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکا سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں