غربت سے تنگ ماں باپ بچوں سمیت نہر میں کود گئے، ماں اور بچے جاں بحق

سانگھڑ (میڈیا ڈسک) سندھ کے علاقے سانگھڑ میں انتہائی افسوسناک واقعہ، غربت سے تنگ ماں باپ بچوں سمیت نہر میں کود گئے، ماں اور بچے جاں بحق باپ کو بچا لیا گیا- تفصیلات کےمطابق سانگھڑ میں صبح کے وقت میاں، بیوی نے دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی، یہ منظر وہاں موجود لوگوں نے دیکھا تو بہت زیادہ شور شرابہ کیا۔ موقع پر موجود لوگوں میں سے چند نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی میں چھلانگ لگائی اور وہ شوہر کو ہی بچا سکے۔شہریوں نے شوہر کو باہر نکالا تو وہ بے ہوشی کی حالت میں تھا، جسے ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی تو وہ ہوش میں آیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کی اطلاع ریسکیو ادارے کو دی جس کے بعد غوطہ خوروں نے نہر میں ماں اور دونوں بچوں کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ غربت سے تنگ آکر ا±س نے بیوی کے ساتھ مشاورت کر کے انتہائی قدم اٹھایا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اوکاڑہ میں بھی ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں دو بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا گیا تھا- خیال رہے کہ قتل کی لرزہ خیز واردات اوکاڑہ کی رحمان کالونی میں پیش آئی جہاں 18 سالہ نعمان اور 17 سالہ تنویر نے مدرسے سے آنے والے دو بھائیوں 5 سالہ علی اور 11 سالہ طحہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔بچوں کی ماں شدت غم سے نڈھال ہیں۔افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے ا?گئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزمان دونوں بھائیوں علی اور طحہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچوں کے باپ نے چند روز قبل نعمان کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے دو بھائیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار نے آر پی او کو ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے آر پی او ساہیوال سے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں