کراچی کی معروف شخصیت بھی ملک ریاض کے پارٹنر ہیں،دونوں نے کوڑیوں کے بھاو¿ زمین لے کر ہیروں کے دام بیچی۔ عارف حمید بھٹی کا انکشاف

لاہور(حالات بیورو رپورٹ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ یہ ملک طاقتورں کے لیے ہے۔انہوں نےبحریہ ٹاو¿ن کراچی میں پیش آنے والے حالیہ واقعے سے متعلق تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہی زمین 12 ہزار ایکڑ سے آگے نہیں جائے گی اب یہ ایک فیز 26 ہزار ایکڑ پر پہنچ گئے،گذشتہ دو ماہ سے ان زمینوں کی قیمتیں بہت بڑھ رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض ماضی کے حکمرانوں کے بہت قریب تھے اور موجودہ حکمرانوں سے بھی قریب ہیں۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ احتجاج میں لوگوں کو لانے کے لیے تین سے چار کروڑ لگا ہے۔کیوں کہ ایسا کر کے ملک ریاض کے ساتھ ساتھ کسی اور کو بھی پیغام دیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر ہاو¿سنگ سوسائٹی کے اصل مگر مچھوں کو پکڑ لیا جائے تو پاکستان کا قرضہ جولائی کے مہینے میں ختم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض کے ساتھ ساتھ کراچی کی ایک معروف شخصیت بھی ان کی پارٹنر ہے۔26 ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاو¿ لے کر ہیروں کے دام بیچی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں