50

لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ، گرلز کالج کی سابقہ پرنسپل جاں بحق

لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ، گرلز کالج کی سابقہ پرنسپل جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی، گزشتہ روز دن دہاڑے لیاقت آباد، شریف آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے ریٹائرڈ پروفیسر اور گورنمنٹ گرلز کالج سعودآباد کی سابقہ پرنسپل شوہر سمیت زخمی ہوگئی تھیں جوکہ دوران علاج جاں بحق ہوگئیں جبکہ انکے شوہر زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق لیاقت آباد شریف آباد میں گزشتہ شام میاں بیوی کی کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، دونوں میاں بیوی لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں شاپنگ کے لئے آئے تھے اور شاپنگ کے بعد گلستان جوہر جارہے تھے کہ ان کے بیٹے کا فون آیا تو وہ اس کے انتظار میں شریف آباد مین روڈ پرنیشنل بینک کے قریب کھڑ ے ہوگئے۔

اتنے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص آیا اس نے لوٹ مار کی غرض سے گاڑی کا شیشہ بجایا تو مقتولہ کے شوہر عرفان نے گاڑی بھگانا چاہی، ملزم نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی زخمی ہوگئے ۔

دونوں زخمی پہلے بیت المکرم کے قریب واقع نجی اسپتال گئے جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال چلے گئے لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے 62 سالہ خاتون دوران علاج جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق خاتون کی شناخت نگہت نسرین کے نام سے ہوئی ہے ، مقتولہ گورنمنٹ گرلز کالج سعودآباد کی سابقہ پرنسپل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں