39

انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، عطا تاڑر

انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، عطا تاڑر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تاڑر کہتے ہیں کہ انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، 18 سے 20 کنٹینرز اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے ہیں۔

عطا تاڑر نے کہا کہ یہ کنٹینرز انتظامیہ نے آپریشن کے لئے منگوائے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کہتی ہیں انتظامیہ نے جاتی امرا پر کارروائی کی تو اس کا انجام حکومت بھگتے گی، انہوں نے چیف سیکریٹری، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پر مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیا۔

ادھر پولیس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ کنٹینرز کا جاتی امرا سے تعلق نہیں، یہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے پہنچائے گئے۔

کنٹینرز رکھے جانے کی اطلاع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد جاتی امرا پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں