وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں