ٹرالر اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

جنگ نیوز

حب میں ٹرالر اور کار میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادیہ آر سی ڈی ہائی وے لک بدوک کے مقام پر پیش آیا، جس کے باعث کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

رات گئے تک لاشوں کو کار سے نکا لنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

ٹریفک حادثے کے سبب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی لاشوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں