این اے75 ڈسکہ، ووٹنگ کی شرح 43.33 فیصد رہی

این اے75 ڈسکہ، ووٹنگ کی شرح 43.33 فیصد رہی

این اے75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح43.33 فیصد رہی۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے75 ڈسکہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43.33 فیصد رہی۔

حلقے میں 2 لاکھ 12 ہزار 361 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 17 سو 2 ووٹ گنتی سے خارج ہوئے۔

واضح رہے کہ ڈسکہ این اے 75 کے تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی کو حلقے سے 92 ہزار 19 ووٹ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں