پاک چین بڑے مفادات کوتحفظ دیا جائے گا ، دنیا اور ایشیاء کے امن و استحکام کیلئے ملکر کام کریں گے

اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان اور چین کی باہمی مشاورت سے متعلق تیسرے دور کا مشترکہ بیان جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین مشاورتی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا ، جس میں ڈی جی یو این دفتر خارجہ اور ڈی جی انٹرنیشنل آرگنائزیشن چین کے وفود نے شرکت کی ، اجلاس میں پاک چین سفارتخانوں ، یو این نیویارک و جنیوا دفاترکے افسران بھی شریک ہوئے ، اجلاس میں قوام متحدہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین بڑے مفادات کوتحفظ دیا جائے گا ، دنیا اور ایشیاء کے امن و استحکام کیلئے کا مل کر کام کریں گے ، بین الاقوامی امور میں یو این ہمہ گیریت اور مرکزی کردار کا تحفظ کیا جائے گا ، اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا۔
مشترکہ بیان کے مطابق علاقائی و بین الاقوامی ہاٹ اسپاٹ ایشوز حل کرنے کے لیے کام کیا جائے گا ، دنیا اور ایشیا کے امن و استحکام کا مل کر تحفظ کیا جائے گا ، ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے اور امن افواج کے آپریشنز میں یواین کی حمایت کی جائے گی ، بین الاقوامی و علاقائی امن اور سلامتی کے لیے کردار جاری رکھا جائے گا ، انسانی حقوق کے شعبے میں تزویراتی کو آرڈی نیشن کو مضبوط بنایا جائے گا۔
مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک چین بڑے مفادات کوتحفظ دیا جائے گا ، دنیا اور ایشیا کے امن و استحکام کا مل کر تحفظ کیا جائے گا ، انسانی حقوق کے معاملے پر دہرے معیار اور سیاست کی مل کر مخالفت کی جائے گی ، تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ کیا جائے گا ، اقوام متحدہ اور دوسرے کثیرملکی فورمز پر تعاون مضبوط بنایا جائے گا ، ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے اور امن افواج کے آپریشنز میں یواین کی حمایت کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں