قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، اپوزیشن لیڈر بجٹ پر عام بحث کا آغاز کریں گے

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہو گا، بجٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز سمیت دیگر معمول کا ایجنڈا معطل رہے گا۔

اپوزیشن لیڈر بجٹ 2023-24 پر عام بحث کا آغاز کریں گے، بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی، عام بحث کے بعد کٹوتی کی تحاریک شروع ہوں گی جو چار دن تک جاری رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کا عمل جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو گا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد موجودہ مالی سال کا ضمنی بجٹ منظور کیا جائے گا۔