لالہ طاہر رندھاوا نے استحکام پاکستان پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

میں نے جہانگیر ترین سے ہونے والی پہلی ملاقات میں معذرت کرلی تھی، میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں، لالہ طاہر رندھاوا

لیہ (نیوز ڈیسک) لالہ طاہر رندھاوا نے استحکام پاکستان پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لالہ طاہر رندھاوا نے کہا کہ میں نے جہانگیر ترین سے ہونے والی پہلی ملاقات میں معذرت کرلی تھی، میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں۔