فخر زمان کے رن آئوٹ ہونے کا معاملہ میچ آفیشلز نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد،جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان کے رن آئوٹ ہونے کے معاملے پر میچ آفیشلز نے افریقن وکٹ کیپر کو کلیئر قراردے دیا۔ میچ آفیشلز کا کہنا ہے کہ کوئنٹن ڈی کوک نے بلے باز کو کوئی دھوکہدینے کی کوشش نہیں کی ، ڈ ی کوک پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگائی جائے گی۔دوسری جانب فخر زمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ’غلطی میری تھی کیونکہ میں حارث رؤف کو دیکھ رہا

تھا کیونکہ مجھے لگا تھا کہ وہ اپنی کریز سے کافی دور ہے اور مشکل میں ہے۔دریں اثنا پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری اور فیصلہ کن میچ سات اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائیگا ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میںکھیلاجائیگا ۔یاد رہے کہ پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوںسے شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم چار اپریل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193رنز کی شاندار کار کر دگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر لی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں