کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے؟ فخر زمان معاملے پر غیر ملکی کرکٹرز کا بھی حیرت کا اظہار

جوہانسبرگ (این این آئی) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران فخر زمان کے متنازع رن آوٹ پر غیر ملکی کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئن ٹن ڈی کوک کے رویے کو کرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز اور مبصرین نے بھی تنقیدکا نشانہ بنایا ۔ویسٹ انڈین کرکٹر شیرفین ردرفورڈ نے لکھا کہ کیا ڈی کوک کو قانون میں چیٹنگ کی اجازت ہے؟جینٹلمین گیم کے ساتھ ایسا نہ کریں۔آسٹریلیا کی سابق خاتون کرکٹر لیزا اسٹالیکر بھی سوشل میڈیا پر بولیں کہ ان معاملات پر امپائرز کو فوری ردعمل دکھانا چاہئے تھا۔کرکٹ کمینٹیٹر

ایلن ولکنس نے بھی ڈی کوک کے عمل پر مایوسی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی فخر کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ اتنی شاندار اننگز کے بعد ڈی کوک کی طنزیہ مسکراہٹ کا کیا مقصد تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آئوٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔ٹوئٹر پر اس وقت بھی فخر زمان ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے اور شائقین کرکٹ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کوئنٹن ڈی کاک کو فخر زمان کا دھیان بٹانے پر مورودِ الزام ٹھہرا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں