شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے

تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر! شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے۔ چیف آرگنائزر(ن) ن لیگ مریم نواز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہیدوں کے لہو کی بےقدری کرنے والا غدار ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے، ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے۔ جو اس کی بےقدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ھے! انہوں نے کہا کہ تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر! اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے سیاسی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں 9 مئی سیاہ دن تھا،عمران خان کے حکم پر جتھے پھیلائے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ کہاں حملہ کرنا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں سول اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔
9 مئی کے واقعات کا ہمارے معاشرے پر گہرا اثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن تحمل اور بردباری سے نمٹائے گئے،اس سے پہلے تاریخ میں کبھی فوجی تنصیبات کی طرف رخ نہیں کیا گیا۔ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد، ہدایت دینے والے اور منصوبہ بندی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔