پشاور: (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گھڑی فروش تاریخی تحفہ انا کی آگ میں جلا کر بھسم کر دیا، ان ظالموں کو جرائم کا حساب دینا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سوچی سمجھی منظم منصوبہ بندی اور ذہن سازی کے تحت وطن فروش آلہ کاروں کے 9 مئی کو سیاہ جرائم کی چند جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔
سوچی سمجھی منظم منصوبہ بندی اور ذہن سازی کے تحت وطن فروش آلہ کاروں کے 9 مئی کو سیاہ جرائم کی چند جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔یہ ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت ہے جس سے آزادی اور پاکستان کے قیام کا تاریخ ساز اعلان ہوا تھا۔ 1932 میں قائم ہونے والا یہ قدیم ترین ریڈیو ہے۔ بغیرتار… pic.twitter.com/UWDCDmINM6
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 25, 2023
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان پشاور نے آزادی اور پاکستان کے قیام کا تاریخ ساز اعلان کیا تھا، جسے جلا دیا گیا، 1932 میں قائم ہونے والا یہ قدیم ترین ریڈیو ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بغیرتار لہروں کے موجد مارکونی نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ سرحد (موجودہ خیبرپختونخوا) عبدالقیوم خان کی درخواست پر ریڈیو کا تحفہ دیا تھا اور نصب کرنے لندن سے خود یہاں آئے۔
انہوں نے کہا کہ بارودی ذہن اور دل میں نفرت کی آگ رکھنے والے گمراہوں نے قومی وقار، یادگاروں، ایمبولینسز کے ساتھ تاریخ ہی جلا ڈالی، ریڈیو پاکستان پشاور کا نادر و نایاب ورثہ خاکستر کر دیا۔