عمران خان سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی سمیت 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکان کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی سمیت سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، یاسمین راشد، اسلم اقبال کے نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی متعلقہ حکام کو لسٹ میں شامل افراد کو بیرون ملک نہ جانے دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان افراد کو کسی صورت بیرون ملک نہ جانے دیا جائے، تمام ارکان کے نام ملک تمام ہوائی اڈوں اور ایگزٹ پوائٹس پر فراہم کردیئے گئے۔