یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ٹرپل ڈوز چینی ویکسین کے فیز تھری کلینیکل ٹرائلز شروع

UHS لاہور میں ٹرپل ڈوز چینی ویکسین کے فیز تھری کلینیکل ٹرائلز شروع

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں ٹرپل ڈوز چینی ویکسین کےفیز تھری کلینیکل ٹرائلز شروع ہوگئے۔

تین خوراکوں والی کورونا ویکسین چینی کمپنی اینہوئی زیفی کی تیار کردہ ہے، فیز تھری کلینکل ٹرائلز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اجازت سے ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے علاوہ لاہور کے چار دیگر اسپتالوں میں بھی ٹرائلز جاری ہیں۔

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ کراچی کے 2 اسپتالوں میں بھی ٹرپل ڈوز ویکسین کے تجربات شروع ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرپل ڈوز چینی ویکسن کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی موثر ثابت ہوگی۔

پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ اینہوئی زیفی کی ٹرپل ڈوز ویکسین کورونا وائرس کے خلاف زیادہ دیرپا قوت مدافعت پیدا کرے گی۔

دوسری جانب سربراہ چینی کلینیکل ٹیم ماریہ سونگ نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں 29 ہزار افراد پر ٹرائل جاری ہیں۔

سربراہ چینی کلینیکل ٹیم ماریہ سونگ نے کہا کہ پاکستان میں دس ہزار افراد پر ٹرپل ڈوز ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے۔

ماریہ سونگ نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ ہم ٹرپل ڈوز ویکسین کا پلانٹ پاکستان میں بھی قائم کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں