ہونٹ پھٹنے اور نکسیر بہنے کے واقعات بڑھ گئے

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہوا میں نمی کے تناسب میں کمی کے باعث ہونٹ پھٹنے اور ناک سے خون بہنے کے واقعات بڑھنے لگے۔

شدید گرمی میں ناک اور گلہ خشک ہونے، ہونٹ پھٹنے اور ناک سے خون بہنے کے حوالے سے طبی ماہرین نے اپنی رائے ظاہر کردی۔

کراچی میں آج پارہ 44 سینٹی گرینڈ کو چھوگیا، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد تک گر گیا۔

ماہر صحت ڈاکٹر آصف شیخ کے مطابق موسم کی تبدیلی انسانی جسم پر براہ راست اثر انداز ہوتی۔

انہوں نے مزید کاہ کہ موسم شدید گرم اور خشک ہونے سے ناک اور حلق میں سوزش خون آنا اور ہونٹ کٹنے جیسی شکایات عام ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر انعم اکرم نے کہا کہ موسم خشک اور ہوا میں کم نمی کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے جس سے پانی کے ساتھ کیلشیم اور وٹامن کا استعمال زیادہ کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں عام لوگ نمکول اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

ماہرین کے مطابق عام لوگ روغنی اور مرچوں والے کھانوں سے اجتناب کریں اور باہر جانے کی صورت میں سرکو ڈھانپ کر رکھیں۔

طبی ماہرین نے یہ بھی کہا کہ ٹھنڈے ماحول سے فوراً گرمی میں اور گرمی سے فورا ٹھنڈے ماحول میں نہ جائیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں