لاہور کے 6 سالہ بچے کی بلے بازی کے دنیا بھر میں چرچے، عالمی میڈیا بھی گرویدہ ہو گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرک انفو نے لاہور کے چھ سالہ گوہر لیاقت کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک ماہر بلے باز کی طرح سٹروک کھیل رہا ہے، گوہر لیاقت کو بابراعظم جونیئر قرار دیا جا رہا ہے، چھ سال کی عمر میں ایسا بیٹ گھماتا ہے کہ بڑے بڑے کھلاڑی حیران رہ جائیں۔ اسٹروک اتنی مہارت سے کھیلتا ہے جو دیکھے فین ہوجائے۔ایک رپورٹ کے مطابق چھ سالہ گوہرلیاقت کریز پر ہو تو ماہر کھلاڑی کیلئے بھی تکنیکی خامیاں تلاش کرنا دشوار ہوجائے۔ اسٹریٹ ڈرائیو، کور ڈرائیو، پل شاٹ اور کٹ شاٹ سمیت کرکٹ کی کتاب میںموجود ہر

اسٹروک لگانے کا ماہرہے۔چھ سالہ بچہ اپنے آپ کو پرفیکٹ بنانے کے لئے گھنٹوں پریکٹس کرتا ہے تب بھی نہیں تھکتا، گوہر لیاقت کے لیے تیس سے زیادہ اوور کھیلنا تو معمولی سی بات ہے، اسے ہارڈ بال سے ڈر نہیں لگتا، گوہر لیاقت کے فیورٹ کھلاڑی محمد یوسف اور بابر اعظم ہیں۔ وہ بابر اعظم جیسا بیٹسمین بننے کا خواہش مند ہے۔ گوہر لیاقت کے کوچ خورشید کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبلبچے کی صلاحیتیں دیکھ کے حیران رہ گیا،کرکٹ کی ہر گُر باخوبی جانتا ہے، ایسے اسٹروکس کھیلنا سیکھ گیا جو سالوں میں نہیں کرپاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں