احمد پور شرقیہ : ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

احمد پور شرقیہ : (نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے شہر احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے پر درہ چاچڑاں کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔