ساحل ویلفئیر مزدور یونین خواتین ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرہ کی قیادت نازیہ نقوی صدر خواتین ونگ نے کی جبکہ نذیر ساحل مرکزی چیئرمین نے خصوصی شرکت کی
لاہور(نمائندہ سے)ساحل ویلفئیر مزدور یونین خواتین ونگ کے زیرِ اہتمام مزدوروں کے عالمی دن پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نازیہ نقوی صدر خواتین ونگ ،عالیہ اجمل یمہ،حنا اعظم نسرین اختر،عذراپروین نے کہا کہ تعصب، امتیازی سلوک، معاشی نا ہمواری اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم آج بھی کئی ممالک میں مزدور کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیتے۔ بہتر حالت کار، مناسب اجرت اور یومیہ زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے محنت کیلئے یکم مئی 1886ء کو شروع کیا جانے والا سفر ابھی ادھورا ہےحکومت پاکستان کی طرف سے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر ہے لیکن بدقسمتی سے آج بھی اس سے کہیں کم اجرت پر گھریلو ملازمین بالخصوص بچوں اور خواتین سے بیس بیس گھنٹے کام لیا جاتا ہے جو کہ استحصال کی بدترین شکل ہے مظاہرہ میں مرکزی چیئرمین نذیر ساحل نے خصوصی شرکت کی جبکہ باجی منور، عاصمہ، صباکنول،کائنات بی بی،چندا،ظہور بی بی و دیگر نے شرکت کی۔