لاہور: (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے ملاقات کی جس میں ملک، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر جرمن سفارتخانہ کے فرسٹ سیکرٹری کرسچین باؤچر، جماعت اسلامی کے رہنما محمد اصغر اور قیصر شریف بھی موجود تھے۔
جرمن سفیر نے ملک میں جاری کشمکش کو ختم کرنے پر سراج الحق کے کردار کی تعریف کی اور آپس کے رابطوں کو جاری رکھنے اور مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
لاہور – امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراننس کی منصورہ میں ملاقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
جرمنی کے سفیر نے ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو ختم کرنے میں امیر جماعت کے کردار کی تحسین کی۔ آپسی رابطوں کو جاری رکھنے اور مزید مستحکم… pic.twitter.com/FZx6fUqQtZ— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) April 30, 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جرمن سفیر کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ روس یوکرین جنگ سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا، عالمی برادری کو امن کے قیام کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، موجودہ افراتفری اور مسائل کا حل قومی انتخابات ہیں، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے عوام کو سازگار ماحول مہیا کریں۔