عدالت نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کے لیے سیکڑوں درخت کاٹے گئے۔ پاکستان بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے۔ درختوں کے کٹاؤ سے آلودگی میں اضافہ ہو گا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملتان میں آموں کے درختوں کی کٹائی فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں