کابینہ کا بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کا فیصلہ قابلِ ستائش ہے، رحمان ملک

جنگ نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما رحمان ملک بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے سے خوش ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا بھارت سے چینی درآمد نہ کرنے کا فیصلہ قابلِ ستائش ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فیصلہ مسترد کرنے سے مودی کے مظالم کے شکار کشمیریوں کو اچھا پیغام گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے چینی درآمد کرنے سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں