وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی افراد کے لیے بسوں کا افتتاح کردیا۔
خصوصی افراد کے لیے بسیں محکمہ کھیل و ثقافت کے جانب سے دی گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کا آئندہ مالی بجٹ عام آدمی کا بجٹ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عام طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں ضم اضلاع کے لیے بلاسود مائیکرو فنانس اسکیم کے معاہدے کی تقریب ہوئی۔
اس تقریب میں ضم اضلاع میں کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے۔