سعودی عرب میں آج موسم کے حوالے سے اچھی خبر سُنا دی گئی

مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے۔ یہاں پر مارچ کے مہینے میں ہی کڑکتی دھوپ پڑنا شروع ہو جاتی ہے اور درجہ حرارت میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔ پچھلے کچھ روز سے سعودیہ میں لوگ گرمی بھُگت رہے تھے تاہم کل سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آج کے دن کے حوالے سے اچھی خبر سُنا دی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق آج بروزجمعرات مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم بہت اچھا رہے گا۔ آج مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، القصیم اور مشرقی ریجن میں بیشتر مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی۔ جس سے موسم ٹھنڈا ہو جائے گا اور پھر تھوڑی تھوڑی دیر بعد بارش بھی ہوتی رہے گی۔ کئی مقامات پر آسمان پر گہرے بادل چھائے رہیں گے۔

آج سب سے زیادہ گرمی الاحسا میں ہو گا جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت پہاڑی علاقے طریف میں ہو گا جہاں درجہ حرارت 6 ڈگری تک محدود رہے گا۔

دوسری جانب ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے روز سعودی عرب میں سردی کی لہر آئے گی۔ یہ لہرآہستہ آہستہ آ رہی ہے تاہم ان دو روز کے دوران یہ شدید تر ہو جائے گی۔ اس بے موسم کی سردی کے باعث مشرقی ریجن میں جمعہ اور ہفتہ کے روز درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک نیچے آ جائے گا۔ گزشتہ روز حائل، الجوف اور حدود شمالیہ کے مختلف مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا، تیز ہوائیں چلتی رہیں اور کہیں کہیں بارش بھی ہوئی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی مکہ میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں