ملک بھرمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے105 کیس رپورٹ ہوئے،قومی ادارہ صحت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے105نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 18 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3ہزار768ا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 105 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، مثبت شرح2.79فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 18 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں640 میں سے 27 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.22 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں186 میں سے 18 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 9.68 فیصد رہی،کراچی میں 1003افراد میں سے 47 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 4.69فیصد رہی جبکہ ملتان میں کئے گئے 124 افراد میں سے 2 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور ہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.61فیصد رہی۔

کیٹاگری میں : صحت